مصر کا عرب امارات کی بحری حدود کے قریب چار بحری جہازوں پر حملے کیخلاف اظہار مذمت


قاہرہ ، 13 مئی ، 2019 (وام) – مصر نے خلیج عمان کے اندر متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار بحری جہازوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے – مصر کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات کی قومی سلامتی کو زمینی اور سمندری راستوں سے نقصان پہنچانے کا ہر اقدام شدید مذمت کے قابل ہے – بیان میں مصر کی طرف سے عرب امارات کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کو عدم مستحکم کرنے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مذمت کی گئی ہے – مصر کی وزارت خارجہ نے عرب امارات کے ساتھ خصوصی قریبی تعلقات کے عزم کو دہراتے ہوئے عرب اماران کی سلامتی ، امن اور استحکام کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762195

WAM/Urdu