فجیرہ بندرگاہ پر بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے: وام کی تصدیق

ابوظبی، 13 مئی، 2019 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) نے فجیرہ کی بندرگاہ کا دورہ کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس اسٹریٹجک پورٹ پر بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے.

 

وام نے دیکھا کہ بندرگاہ پر سامان چڑھانے اور اتارنے کا آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ اسکے علاوہ ان چار تجارتی بحری جہازوں کا بھی جائزہ لیا گیا جنہیں خلیج عمان میں متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے قریب فجیرہ کی بندرگاہ کے باہر تخریبی کاروائی کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا.

 

وام نے معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی ہے کہ اس تخریبی کاروائی کے نتیجے میں پورے علاقے میں تیل یا کسی نقصان دہ مواد کے بہہ جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے.

 

جن چار بحری جہازوں کو تخریبی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے ان میں المرزوقہ، امجد، آندریا وکٹری اور اے مشعل شامل ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302762437

WAM/Urdu