سوڈان کی عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک تجارتی جہازوں کو سبوتاژ کرنے کی کارروائی کی مذمت

الخرطوم، 14مئی، 2019(وام) ۔۔ سوڈان نے متحدہ عرب امارات کے علاقائی پانیوں کے نزدیک دو سعودی جہازوں سمیت چار تجارتی جہازوں کو سبوتاژ کرنے کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے.

 

سوڈان کی سرکاری خبر ایجنسی سونا کے مطابق ایک بیان میں سوڈان کی وزارت خارجہ امور نے خلیج عرب یا کسی بھی بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں میری ٹائم ٹریفک کی سیفٹی کو لاحق کسی بھی خطرے اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی واستحکام کو خطرے سے دوچار کرنے والی کسی بھی کوشش یا ان دونوں ممالک کے تجارتی مفادات کو ہدف بنائے جانے کو مسترد کیا ہے.

 

بیان میں سوڈان کی جانب سے دونوں ممالک کی جانب سے جہازرانی کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302762558

WAM/Urdu