شیخ زاید گرینڈ مسجد کے مرکز کا " جسور " اقدام

ابوظہبی ، 14 مئی ، 2019 (وام) – شیخ زاید گرینڈ مسجد کے مرکز نے مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان دوریاں کم کرنے اور رواداری فروغ دینے کے مقاصد کے تحت ماہ رمضان میں " جسور " نامی اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے – اس اقدام کے تحت مختلف مذاہب ، قومیتوں ، ثقافتوں کے افراد کو مسجد میں ماۃ رمضان کی روح سے روشناس کرایا جائے گا جس میں " ہمارے روزے کے مہمان " کے نام سے مرکز کے سالانہ پروگرام میں انہیں شرکت کا موقع بھی دیا جائے گا ۔ اس میں وہ ماہ رمضان میں مسجد کے کردار اور اسکی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی – یہ نیا اقدام سال رواداری کی مناسبت سے کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ مرکز دنیا کی مختلف ثقافتوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور رواداری کو فروغ دیے رہا ہے – شیخ زاید گرینڈ مسجد کے مرکز کے ڈی جی ڈاکٹر یوسف العبیدی نے اس اقدام کے آغاز پر کہا ہے کہ مختلف قومیتوں اور ثقافتوں کے درمیان براہ راست رابطے سے لوگوں میں رابطوں کے قیام میں گرانقدر مدد ملے گی ، اس کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب اور عقائد کے درمیان مشترکہ اقدار کا اجاگر کرکے انہیں فروغ دینے میں بھی یہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا – مرکز کے ڈائریکٹر برائے ثقافتی رابطہ شعبہ امل بامطرف کا کہنا ہے کہ جسور اقدام عرب امارات کی عظیم ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کے ساتھ لوگوں میں رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے گا ، اس سے مختلف عقائد کے لوگوں کو ماہ رمضان کی روح سے روشناس کرانے کے ساتھ مسجد میں رہ کر ماہ رمضان پر تبادلہ خیال کا موقع بھی ملے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762635

WAM/Urdu