ایف این سی اور سعودی شوری کونسل کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا اعادہ

ریاض ، 14 مئی ، 2019 (وام) – سعودی عرب کی شوری کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے گزشتہ روز یہاں متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل کی سپیکر ڈاکٹر امل عبداللہ القبیسی اور انکے وفد نے شوری کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی – اس ملاقات کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق القبیسی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے خلیج ، علاقائی اور عالمی امور میں دونوں ممالک کی قیادت کا موقف اور مفاد مشترکہ رہا ہے – انہوں نے کہاکہ ایف این سی اور سعودی شوری کونسل کے درمیان پارلیمانی تعلقات دونوں ممالک کے مضبوط تعاون کا آئینہ دار ہیں اور اس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام اور اقوام کی توقعات پر پورا اترنے کی تجاویز بھی پیش کی جاتی ہیں ۔ یہ تعاون کئی عالمی پارلیمانی فورمز میں عرب پارلیمانی تعاون کا بھی بڑا آئینہ دار رہا ہے – انہوں نے ممالک ، اقوام ، تہذیبوں ، ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے پارلیمانی فورمز کو انتہائی اہم قرار دیا جبکہ دہشت گردی اور دہشت گرد ملیشیاء کی طرف سے مذہب اسلام کے حقیقی تاثر کو نقصان پہنچا کر عالمی امن کو متاثر کرنے والوں کو ناکام بنانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو اہم ذریعہ قرار دیا – اس ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762655

WAM/Urdu