اماراتی موجد احمد مجان کو یورپی تخلیق کاری نمائش کا مہمان اعزاز بنادیا گیا


بخارسٹ ، 14 مئی ، 2019 (وام) – یورپی تخلیق کاروں اور موجدوں کی تنظیم " ای آئی او " نے اپنے یوروانونٹ کے 11 اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے موجد احمد عبداللہ مجان کو بطور مہمان اعزاز مدعو کیا ہے ۔ یورپی ممالک میں تخلیق کاری اور موجدیت کے موضوع پر ہونے والی یہ نمائش آسی ، رومانیہ میں 16 سے 18 مئی تک منعقد ہوگی – اس نمائش میں عالمی اہمیت کی تخلیق کاری کو فروغ دیا جائے گا جس میں نمایاں موجد ، محقق ، انجینئر ، سائنسدان مختلف شعبوں میں اپنی تحقیق ، اسکے نتائج کو پیش کریں گے ، اس موقع پر تخلیق کاری اور تحقیق کیلئے اشتراکی تعاون ہونگے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی تحقیقی خیالات کا تبادلہ ہوگا – سائنس کے شعبے میں نوجوانوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اس نمائش کے موقع پر خصوصی درجوں کے ایوارڈ دیئے جائیں گے – اس موقع پر نمائش کے 90 پلیٹ فارمز سے 14 درجہ بندیوں میں 620 موجد اور تخلیق کار شریک ہونگے ۔ یہ نمائش عالمی کانفرنس برائے تخلیقی تحقیق کی مناسبت سے بھی منعقد کی جارہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762652

WAM/Urdu