ڈی ایم سی سی نے چین کے جیم ایکسچینج سے سٹریٹجک اتحاد قائم کر لیا

دبئی، 14 مئی، 2019 (وام) ۔۔ تجارت اور انٹرپرائز کے لئے دنیا کے معروف فری زون، ڈی ایم سی سی نے چین کے قیمتی موتیوں اور سبز پتھر کے ایکسچینج، سی جی جے ای کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرکے چین کے سرکاری ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد قائم کرلیا ہے.

 

ڈی ایم سی سی کی چیف آپریٹنگ آفیسر فریال احمدی اور سی جی جےای کے شریک بانی اور ایگزیکٹو نائب صدر یوک چان نے معاہدے پر دبئی میں دستخط کئے.

 

اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے قیمتی موتیوں اور پتھروں کے خریداروں اور بیچنے والوں کو کو منسلک کرکے متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان نئے تجارتی مواقع پیدا کرنے کے مواقع پیدا ہونگے۔ مزید یہ کہ اس تعاون سے دونوں اطراف کے کاروباری حضرات اخلاقی اور ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دیں گے.

 

ڈی ایم سی سی کی چیف آپریٹنگ آفیسر فریال احمدی نے کہا کہ انھیں اس بات پر انتہائی خوشی ہے کہ چین کے جواہرات اور قیمتی پتھروں کے ایکسچینج نے ڈی ایم سی سی کو اس خطے میں اپنے ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے جو انکے ادارے کی قیمتی پتھروں کے کاروبار میں معروف اور قابل قدر پلیٹ فارم ہونے کا اعتراف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے انکے چینی کاروباری کیمونٹی کے ساتھ موجودہ اور مضبوط اقتصادی تعلقات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ دنیا بھر کی کاروباری برادری کو اپنی طرف متوجہ کرنے، سہولت دینے اور نئی تجارتی سرگرمیوں کا بہاؤ دبئی کی طرف کرنے کی ڈی ایم سی سی کی حکمت عملی کا حصہ ہے.

 

چینی وفد کو ڈی ایم سی سی اور دبئی ڈائمنڈ ایکسچینج، ڈی ڈی ای کا دورہ کرایا گیا جہاں انھوں نے ہیروں کے ٹینڈر کا براہ راست مشاہدہ کیا.

 

سی جی جے ای کی چیئروومن اور بانی فینی وانگ نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک طویل عرصے سے تعلقات اور شراکت داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں سے یہ تعلقات مزید مضبوط اور بہتر ہو نگے۔ انھو ں نے کہا کہ وہ ڈی ایم سی سی کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت خوش ہیں کیونکہ دنیا کے اس معروف فری زون کے باعث وہ خطے کی تیزی سے ترقی کرتی منڈیوں تک پہنچنے میں مد د ملے گی.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302762642

WAM/Urdu