عمان نے اماراتی بحری حدود کے قریب بحری جہازوں کے واقعہ کو غیرذمہ دار قرار دیکر مسترد کردیا

مسقط ، 15 مئی ، 2019 (وام) – عمان نے متحدہ عرب امارات کی بحری حدود کے قریب بحری جہازوں سے پیش آنے والے غیرذمہ دارانہ واقعہ کو سختی سے مسترد کیا ہے – اومان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں برادر ملک کے بندرگاہ سے دور کمرشل بحری جہازوں سے پیش آںے والے واقعہ پر گہرے افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے – سلطنت عمان نے عالمی بحری امور کی حفاظت اور سلامتی کیلئے موثر و مربوط علاقائی و عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے کے امن اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762832

WAM/Urdu