اردن کا سعودی تیل پائپ لائنز پر ڈرون حملوں کیخلاف اظہار مذمت


عمان ، 15 مئی ، 2019 (وام) – اردن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں آرامکو کمپنی کے دو پمپنگ سٹیشنز پر ڈرون کے ذریعے دہشت گرد حملے کی سختی سے مذمت کی ہے .

 

اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت کارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے کہا ہے کہ الاردن اس بزدلانہ حملے کی ہر ممکن سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کو سلامتی اور استحکام میں اپنے ہر ممکن تعاون اور اتحاد کی یقین دہانی کراتا ہے – بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کیخلاف کوئی بھی حملہ خطے اور دنیا کی سلامتی پر حملہ ہے ، اردن اپنے سعودی بھائیوں کی طرف سے اپنی سلامتی کے قیام اور دہشتگردی کا سدباب کرنے کے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے – ترجمان نے اردن کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار بھی کیا سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب مکمل صلاحیت رکھتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762838

WAM/Urdu