خطے میں استحکام تیل کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے،اوپیک سیکرٹری جنرل


ابوظہبی، 15مئی، 2019(وام) ۔۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم، اوپیک، کے سیکرٹری جنرل محمد سنوسی بارکیندو نے کہا ہے کہ تیل کی فراہمی کے بہاو کو یقینی بنانے کے لئے خطے میں مزید امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔ خطے میں کسی قسم کی کشیدگی پوری دنیا کو متاثر کرے گی.

 

ان خیالات کا اظہار اوپیک کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز فجیرہ میں انٹرنیشنل میری ٹائم اورگنائزیشن، آئی ایم او ، دوہزار بیس۔ کمپلینٹ بنکرز فیول کے پیداواری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ابوظہبی میں جاری پریس بیان میں کیا.

 

برکیندو کا کہنا تھا کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔انہوں ے کہا کہ اوپیک کو ابھی بھی مارکیٹ کے صحیح اعدادوشمار کی ضرورت ہے اور تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جون میں کیا جائے گا.

 

عرب امارات میں قائم بروج پٹرولیم اینڈ گیس انویسٹمنٹ نے گزشتہ روز فجیرہ میں آئی ایم او دوہزار بیس۔ کمپلینٹ بنکر فیول کی پیدوار کے لئے ریفائنری کے قیام کے منصوبے کو متعارف کرایا تھا۔یہ منصوبہ دوہزار بیس کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کیا جائے گا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302762794

WAM/Urdu