ادنوک کا بھارتی وزیراعظم کے افتتاح پر جشن

  • أدنوك تحتفي بتنصيب رئيس وزراء الهند
  • 11111111111
  • أدنوك تحتفي بتنصيب رئيس وزراء الهند
  • أدنوك تحتفي بتنصيب رئيس وزراء الهند
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 30 مئی، 019 (وام) ۔۔ ابو ظبی نیشنل آئل کمپنی، ADNOC نے نریندر مودی کے بطور بھارتی وزیر اعظم افتتاح کو اجاگر کیا ہے.

 

اس موقع پر بھارت اور متحدہ عرب امارات کے پرچم اور ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زایدآل نھیان اور نریندر مودی کی ویڈیو کو ابوظبی میں ADNOC کی عمارت پر نمایاں کیا گیا جو دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات اور تعاون کی علامت ہے .

 

بھارت کی توانائی کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی اولین ترجیح ہے اور ADNOC بھارت کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والی واحد غیر ملکی تیل اور گیس کمپنی ہے۔ ADNOC بھارت کی سب سے بڑی ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپکلکس میں بھی سب سے بڑا شراکت دار ہے جو مہاراشٹر کے علاقے رت نگری میں تعمیر کئے جائیں گے.

 

ادنوک کی عمارت پر اس سجاوٹ کو دیکھ کر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے وام کو بتایا کہ ان تصاویر سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ وزیر اعظم مودی اور شیخ محمد بن زاید نے ان جیسے سفارتکاروں کو واضح سمت دے دی ہے کہ وہ بھارت ۔متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو ایک حقیقی اور متحرک مثال بنادیں.

 

انہوں نے کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں 2015 میں وزیر اعظم مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد سے ایک حقیقی تبدیلی آئی ہے.

 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم مودی اور ولی عہد کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی سے سب اچھی طرف واقف ہیں۔ آج پوری دنیا وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب پر اس منفرد جشن کانظارہ کرسکتی ہے.

 

بھارتی سفیر نے کہا کہ تبدیل شدہ تعلقات نے تجارت اور سرمایہ کاری، خوراک اور توانائی کے تحفظ، افرادی قوت اور مہارت، ادب اور ثقافت، دفاع، خلائی تحقیق اور سیکورٹی تعاون اور عوام سے رابطے بڑھانے جیسے شعبوں پر بے مثال اثرات مرتب کیے ہیں.

 

انھوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دوسری مدت کیلئے بطور بھارتی وزیراعظم کام شروع کرنے کے بعد بھارت اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں زبردست بہتری آئے گی.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302765702

WAM/Urdu