شارجہ پبلشنگ سٹی میں پرنٹ آن ڈیمانڈ کی سہولت کے معاہدے پر دستخط

  • sharjah publishing city to open print-on-demand service 1
  • sharjah publishing city to open print-on-demand service 2

شارجہ، یکم جون، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے اشاعتی شعبے میں ایک بڑی کامیابی ، شارجہ بک اتھارٹی اور Ingrams’s Lightning Sourceنے شارجہ پبلشنگ سٹی فری زون میں دنیا کی سب سے بہترین پرنٹ آن ڈیمانڈ، POD سروس متعارف کرانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں.

 

معاہدے پر شارجہ بک اتھارٹی کے چیئرمین احمد بن رکعدالعمیری اور انگرام کنٹنٹ گروپ کے صدر اور سی ای او شان مورین نے بک ایکسپو امریکہ 2019 کے دوران انگرام انڈسٹری کے چیئرمین جان انگرام کی موجودگی میں دستخط کئے.

 

احمد العمیری نے کہا کہ اس معاہدے اور شراکت داری کا بنیادی مقصد شارجہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات اور خطے کی مارکیٹ میں خصوصی اشاعت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے اشاعتی اداروں کو شارجہ میں اپنے کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانا اور انھیں اپنے نیٹ ورک میں بین الاقوامی سطح تک توسیع دینے میں مدد ملے گی.

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ کی اس معروف کمپنی کو شارجہ میں کاروبار کرنے کے لئے راغب کرنا یہاں پبلشنگ کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات کی فراہی کیلئے متعدد معاہدوں کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ نظام پبلشنگ انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے شارجہ اور متحدہ عرب امارات میں تیزی سے ترقی کرتے پبلشنگ کے کاروبار کو درپیش چیلنجوں پر قابو پاکر پیداواری لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی.

 

شان مورین نے کہا انھیں شارجہ میں پرنٹ آن ڈیمانڈ ، PODکی سہولیات کھولنے کے لئے شارجہ بک اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے انکے ادارے کو اپنے نیٹ ورک کو عالمی سطح پر توسیع دینے اور دنیا بھر سے پبلشرز کو اس اہم اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اپنے قارئین تک تیزی اور مؤثر طریقے سے پہنچنے میں مدد ملے گی.

 

دنیا بھر میں پبلشنگ کے کاروبار کے لئے پرنٹ آن ڈیمانڈ کی سہولت ایک گیم چینجرثابت ہوئی ہے۔ روایتی پرنٹنگ کے طریقوں میں پبلشرز کو بڑی مقدار اشاعت کیلئے فروخت کی درخواست سے پہلے پرنٹ کی درخواست کرنا ہوتی تھی جس میں اکثر اوقات بڑی تعداد میں ترسیل اور اسٹوریج کی لاگت آتی تھی۔ پرنٹ آن ڈیمانڈ سروس نے ان اخراجات کو ختم کردیا ہے اور کوئی بھی اشاعت 24 گھنٹوں میں ممکن ہوگئی ہے جس سے طلب کےمطابق اشاعت ممکن ہوگئی ہے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302766057

WAM/Urdu