راس الخیمہ کے حکمران او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئے

مکہ، یکم جون، 2019 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقرالقاسمی مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں.

 

متحدہ عرب امارات کے وفد میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان ، خارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر انور قرقاش، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ شخبوت بن نھیان شامل تھے.

 

شیخ سعود نے وطن واپسی پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھرپور مہمان نوازی اور خیرمقدم پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب کی طرف سے تمام عرب اور اسلامی ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور سیاسی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے مسلم دنیا کے استحکام، امن اور خوشحالی کے لئے اپنا قائدانہ کردار جاری رکھنا چاہیئے.

 

ترجمہ:ر یاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302766069

WAM/Urdu