الفجیرۃ کے علاقہ البادیۃ میں 2500 مینگروو کی شجرکاری

الفجیرۃ ، 1 جون ، 2019 (وام) – متحدہ عرب امارات کی مشرقی ساحل پر الفجیرۃ کے علاقہ البادیۃ میں مینگروو کے 2500 پودے لگائے جارہے ہیں – یہ پودے لگانے کا مشترکہ منصوبہ وزارت ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نے دبا الفجیرۃ بلدیہ کی طرف سے شروع کیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ماحول سرسبز بنانے کیلئے ساحلی اور سمندری زندگی کی بحالی ہے – اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا ہے کہ مینگروو کے درخت ہمیشہ سے ہماری قدرتی ثقافت کا حصہ رہے ہیں ۔ یہ درخت پانی کو صاف رکھ کر ہمیں گرانقدر فوائد دیتے ہیں جس سے ماحولیاتی تحفظ کے نتیجے میں بہت سے سمندری حیات کی بقا وابستہ ہے ۔ یہ درخت سمندری طوفانوں میں بھی بچاؤ کا کام کرکے فطرت میں توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں – انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایسے کئی اقدام دیگر شراکت داروں کے تعاون سے کئے جاتے رہے ہیں اور ایسے کاموں کا تسلسل اور اس میں اشتراکی ساتھیوں کا تعاون قابل فخر ہے – دبا الفجیرۃ بلدیہ کے ڈی جی حسن سالم الیماحی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ درختوں کی یہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ آبی حیات کے فروغ میں بھی اہم ہے اور اسکا سیاحت کے فروغ اور حسین نظاروں کے قیام میں بھی اہم کردار ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ الفجیرۃ کی حکومت ایسے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ان میں مکمل تعاون فراہم کرتی رہی ہے – ان پودوں کی شجرکاری میں مکمل تحقیقی عوامل شامل رکھے گئے ہیں اور انکے درخت بننے تک کے کے باقی عمل کی بھی مکمل نگرانی کی جاتی رہے گی جو کہ مستقبل میں ایسے اقدامات کو مزید موثر بنانے میں معاون ثابت ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302766037

WAM/Urdu