دبئی کی رمضان خوراک تجارت پہلی سہہ ماہی میں 3ء8 ارب درہم رہی

دبئی ، 1 جون ، 2019 (وام) – دبئی کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال 2019ء کی پہلی سہہ ماہی میں امارت کی بیرونی تجارت میں رمضان کی خوراکی اشیاء کی مالیت 8 ارب 30 کروڑ درہم کی رہیں – ان خوراکی اشیاء کا مجموعی وزن 15 لاکھ ٹن تھا جس میں گوشت ، چینی سبزی ، آٹا ، چاول ، خشک میوہ جات ، بوتل والا پانی ، جوس ، کھجور شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302765993

WAM/Urdu