متحدہ عرب امارات کی قاہرہ میں زخمی یمنیوں کی دیکھ بھال


قاہرہ ،3 جون، 2019 (وام) ۔۔ دار الفواد گروپ آف ہاسپٹلز نے قاہر ہ میں یمن کی جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے متحدہ عرب امارات اور مصری ہسپتالوں کے درمیان مشترکہ معاہدے کے تحت کئی زخمیوں کا علاج کیاہے.

 

یہ معاہدہ دسمبر 2018 میں نافذ العمل ہوا اور اب تک کئی یمنی علاج کے بعد ٹھیک ہوکر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں.

 

دار الفواد گروپ آف ہاسپٹلز کا یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کی طرف سے اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق یمن کے جنگ سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے میں امداد فراہم کرنے کے عزم کا عکاس ہے.

 

زخمی یمنیوں نے حمایت اور دیکھ بھال کے لئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا.

 

ترجمہ:ر یاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302766317

WAM/Urdu