بل گیٹس کا محمد بن زاید کو ٹیلی فون

ابوظبی،3 جون، 2019 (وام) ۔۔ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو ٹیلی فون کرکے باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا.

 

دونوں رہنماوں نے پولیو سمیت ان تمام بیماریوں کے علاج اور روک تھام پر گفتگو کی جو سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں.

 

انہوں نے "Reaching the Last Mile Forum"کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس کا اجلاس 19 نومبر 2019 کو ابوظبی میں ہوگا۔ فورم میں دنیا بھر سے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور ماہرین شرکت کرکے علم اور بہترین طریقوں کے تبادلے اور متعدی بیماریوں کی منتقلی کو روکنے کے طریقوں پرغور کریں گے.

 

شیخ محمداور بل گیٹس نے بیماریوں کی روک تھام کی کامیاب شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں بچوں اور عورتوں پر اثر انداز ہونے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے.

 

انہوں نے صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں کی روک تھام کے شعبے میں بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں اور فلاحی تنظیموں کے درمیان ٹھوس رابطوں اور علاقائی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی فرورت پر زور دیا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302766358

WAM/Urdu