متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈروں کا یمن میں اماراتی مسلح افواج کے دستوں کا دورہ

ابوظبی،4 جون، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے یمن میں سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے تحت خدمات انجام دینے والے اماراتی فوجی دستوں کا دورہ کیا اور انھیں عید الفطر کی مبارکباد دی.

 

کمانڈروں نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی طرف سے اماراتی فوج کے افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور یمن کے عوام کی حمایت پر انکے کردار کو سراہا.

 

دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے کمانڈروں کو جاری آپریشنزمیں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کمانڈروں نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی ۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج مشن میں کامیابی اور یمن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی.

 

ترجمہ : ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302766485

WAM/Urdu