ابوظہبی ائرپورٹ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے پانچ حکومتی ادارے مل کرکام کریں گے


ابوظہبی، 9 جون، 2019 (وام) ۔۔ پانچ حکومتی اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے کے بعد ابوظہبی ائر پورٹ مسافروں کوکسٹمز ڈیکلریشن،بیگیج چیک ان اور سمارٹ گیٹس سمیت مختلف مراحل میں اعلی معیار کی خدمات فراہم کرے گا.

تعاون کی یاداشت پر ابوظہبی ائر پورٹس،اتحاد ائر ویز،جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز،وفاقی ادارہ برائے شناخت و شہریت اور ابوظہبی پولیس نے دستخط کئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے چیئرمین شیخ ذياب بن محمد بن زاید آل نھیان بھی موجود تھے.

ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مکتوم علی الشریفی نے ڈائریکٹر جنرل برائے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزراشد بن لاحج المنصوری،وفاقی ادارہ برائے شناخت و شہریت کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل برائے امور غیر ملکی افراد وپورٹس بریگیڈئر سعید راکان الرشیدی،اتحاد ائرویز کے چیف آپریٹنگ افسر محمدالبلوکی اورابوظہبی ائر پورٹس چیف ایگزیکٹو افسر بریان تھامپسن کے ہمراہ تعاون کی یاداشت پر دستخط کئے.

شیخ ذياب بن محمد نے یقین دہانی کرائی کی یہ خدمات کے انضمام کے حصول کی جانب شراکت داروں کے درمیان تعاون کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

یاداشت کا مقصد سفری طریقہ کارکو سہل بناتے ہوئے سفرکے لئے درکار لوازمات کو کم سے کم وقت میں انجام دینا ہے.

یاداشت کا یہ معاہدہ بہترین عالمی اصولوں اورہوابازی کے معیارکی بنیاد پر ہے جس کے تحت پانچوں ادارے ائر پورٹ آپریشنز کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے.

ابوظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سٹاف پائلٹ فارس خلف المزروعی۔ سیکیورٹی اوربندرگاہوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شیخ محمد بن طحنون آل نھیان، محکمہ خزانہ کے چیئرمین جاسم محمد بوعتاب الزعابی سمیت دیگر اعلی حکام بھی معاہدہ کی تقریب میں موجود تھے.

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302766852

WAM/Urdu