عرب اتحاد نے سیلاب سے متاثرہ یمنیوں کی امداد کے لئے مہم شروع کردی


ریاض، 10جون، 2019(وام) ۔۔ یمن میں جائز حکومت کی بحالی کے اتحاد کی مشترکہ کمان فورسز نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عدن اور اس کے ہمسائیہ صوبوں میں ہنگامی ریلیف کی کاروائی اور متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے فضائی آپریشن شروع کردیا ہے.

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج شدید بارشوں سے عوام پر پڑنے والے اثرات اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگارہی ہے۔ شاہ سلمان امدادی وریلیف سینٹر اور سعودی ترقیاتی و تعمیر نو پروگرام برائے یمن کی شراکت سے اس اقدام کا مقصد یمن کے متاثرین کی مشکلات کو کم کرنا ہے.

اس مہم میں خوراک، میڈیکل اور گھروں کی تعمیر کے سامان کی فراہمی،شاہراوں کو کھولنا، گلیوں اور رہائشی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی،بجلی کی تنصیبات کی مرمت اور یمنی عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے ضروری آلات کی فراہمی شامل ہے.

ترجمہ۔تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302766959

WAM/Urdu