محمد بن زاید اوریمنی وزیراعظم کا یمن کی صورتحال کا جائزہ

  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الوزراء اليمني
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الوزراء اليمني
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الوزراء اليمني

ابوظبی،10 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبدالملک نے ملاقات کی اور یمن کی تازہ ترین صورتحال جائزہ لیا.

ملاقات میں یمن میں حالات کی بہتری اور متاثرہ عوام کیلئے امدادی اور ترقیاتی کوششوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ محمد بن زاید نے یمنی بھائیوں کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک تمام عربوں کی حمایت کے اصول پر قائم ہے.

یمن کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں ترقیاتی، انسانی، سیکورٹی اور اقتصادی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے باعث یمن میں ضروری عوامی نوعیت کی سہولیات ، کلیدی تعلیمی اداروں اور سماجی خدمات کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد ملی ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767074

WAM/Urdu