• محمد بن زايد يستقبل قائد القوات البحرية الفرنسية
  • 1
  • محمد بن زايد يستقبل قائد القوات البحرية الفرنسية

فرانسیسی بحریہ کے سربراہ کی محمدبن زاید سے ملاقات

ابوظبی،10 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آ ل نھیان سے فرانسیسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل Christophe Prazuckنے ملاقات کی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا.

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات، مشترکہ مفاد کے کئی معاملات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا.

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی الرمیتھی اور بحری افواج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل پائلٹ اسٹاف میجر جنرل شیخ سعید بن حمدان بن محمد آل نھیان بھی فرانسیسی کمانڈر کے ہمراہ تھے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767042

WAM/Urdu