محمد بن زاید اور روسی صدر کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظبی،10 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات خاص طور پر خلیج میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے.

روس کے صدر کی طرف سے شیخ محمد کو ٹیلی فون کال میں دونوں ورہنماوں نے خلیج اور مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا.

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے کئی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767076

WAM/Urdu