Ma’an Social Incubator پروگرام کی آخری تاریخ میں 13 جولائی تک توسیع

ابوظبی،10 جون، 2019 (وام) ۔۔ سماجی شراکت داری کی اتھارٹی،Ma’an نے متحدہ امارات کے عوام اور سماجی کاروباری اداروں، خطے اور دنیا بھر سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث Ma’an Social Incubator ، MSI پروگرام کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ 13 جولائی تک بڑھا دی ہے.

پروگرام کو پہلے ہی نیوزی لینڈ سے بھارت، برطانیہ، امریکہ اور جنوبی امریکہ تک مختلف ملکوں سے عوامی اور سماجی کاروباری اداروں کے 200 سے زیادہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں.

MSI ابو ظبی میں اپنی قسم کا پہلا پروگرام ہے جس میں سماجی اثرات کے لئے سماجی یا غیر منافع بخش اداروں میں لوگوں کو جدید نظریات کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کیا جاتا ہے.

ابوظبی میں اس ماہ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لوگوں کو درخواست دینے کے عمل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع اس ورکشاپ اور سماجی اداروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث کی گئی ہے.

ورکشاپ میں ایپلی کیشن پروگرام کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا.

مئی میں شروع ہونے والے MSI پروگرام کے تحت ہر چھ ماہ کے دروان سماجی کاروباری خیالات کو فروغ دینے کے لئے دو یا تین افراد کی 10 جیتنے والی ٹیموں کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیموں کو رہنمائی، فنڈز، دفتر کی جگہ، کاروباری مہارت اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ ان ٹیموں کو صنعت کے ماہرین کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ ورکشاپوں اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے انکی کاروباری مہارت کو بڑھایا جائے گا.

Ma’an کی ڈائریکٹر سلمی العمیمی نے کہا کہ پہلے پائلٹ پروگرام ایم ایس آئی کے لئے کمیونٹی کے ارکان کی دلچسپی اور جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل ہے.

انھوں نے کہا کہ انکے خیال میں معاشرتی کاروباری اداروں کا تصور اب بھی ابو ظبی میں خاصا نیا ہے اور بعض لوگ ایسے سماجی پروگراموں میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اسکی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سےزیادہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں.

ترجمہ:ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767003

WAM/Urdu