دبئی میں 31.8 ملین درہم کی آٹوموٹو اسپیئر پارٹس کی تجارت ہوئی

دبئی،10 جون، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کی جبل علی بندرگاہ استعمال شدہ کاروں کے شعبے کے لئے متحدہ عرب امارات کے مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور اس کے ذریعے 31.8 ملین درہم کی آٹوموٹو اسپیئر پارٹس کی تجارت ہوئی ہے.

ڈی پی ورلڈ یو اے ای ریجن کے مطابق دبئی آٹوموٹو اور اسپیئر پارٹس کے شعبے کے لئے ترجیحی تجارتی مرکز بن گیا ہے اور جبل علی کے ذریعے ملک کی 78 فیصد استعمال شدہ کار کاروں کا کاروبار ہوتا ہے۔ جبل علی کے ذریعے اس شعبے کی علاقائی تجارت کا 54 فیصد ہوتا ہے جبکہ جبل علی فری زون میں 60 ملکوں کی 550کمپنیوں کی طرف سے ہونے والی تجارت دبئی کی مجموعی تجارتی کا 48 فیصد رہی .

ڈی پی ورلڈ یو اے ای ریجن کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد العلم نے کہا کہ آٹوموٹو اور اسپیئر پارٹس ایسے شعبے ہیں جو ملک میں معاشی تنوع کے محرکات کی قیادت کر رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ متحدہ عرب امارات ریجن اپنی عالمی معیار کی خدمات اور حل کے ذریعے اس صنعت کو اسکی بھرپور صلاحیتوں تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے صارفین کو خطے میں آٹوموٹو تجارت کے لئے سب سے زیادہ مضبوط ڈھانچہ اور موثر تجاویز پیش کرتے ہیں.

جبل علی بندرگاہ اور این آئی پی پر 12,000کاروں کے مساوی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ جبل علی پورٹ پر27,000یونٹ کی گنجائش ہے جو سالانہ ایک ملین یونٹس بنتی ہے.

جبل علی بندرگاہ اور جبل علی فری زون دبئی کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور دنوں کا دبئی کے جی ڈی پی میں حصہ 33.4 فیصد ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767024

WAM/Urdu