محمد بن زاید جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے


ابوظہبی، 11جون، 2019(وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان منگل سے جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران عزت مآب شیخ محمد جرمنی کے صدر فرینک۔والٹر سٹینمیئر اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے رہنما مختلف شعبوں میں تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔شیخ محمد اپنے دورہ کے دوران اعلی جرمن حکام سمیت جرمن کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے.

 

ترجمہ۔ تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302767181

WAM/Urdu