عرب امارات کی جانب سے یمن کے لئے انسداد ملیریا کی ادویات کا عطیہ

  • الإمارات تسلم الصحة اليمنية شحنة أدوية لمكافحة الملاريا
  • الإمارات تسلم الصحة اليمنية شحنة أدوية لمكافحة الملاريا
  • الإمارات تسلم الصحة اليمنية شحنة أدوية لمكافحة الملاريا
ویڈیو تصویر

عدن، 11جون، 2019(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کی وزارت صحت کو ادویات کی کھیپ حوالے کی گئی ہے۔کھیپ میں دائمی امراض کے علاج کی ادویات سمیت ملیریا کو پھیلنے سے روکنے کی ادویات بھی شامل ہیں.

 

یہ ادویات عدن،لحج اور دیگر کئی یمنی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لئے شروع کی گئی عرب امارات کی ہنگامی امدادی مہم کے تحت بجھوائی گئی ہیں.

 

ادیات کی یہ کھیپ گزشتہ روز عدن کی بندرگاہ پر پہنچی جسے عدن میں امارات ہلال احمر کے نمائندے محمد الشحی اور یمن کے محکمہ صحت کے حکام نے وصول کیا.

 

یمن کی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرعلی الوالیدی نے اس مشکل وقت میں جب شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف علاقوں میں صحت کی سہولتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، مدد فراہم کرنے پرمتحدہ عرب امارا ت کا شکریہ ادا کیا.

 

ترجمہ۔ تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302767100

WAM/Urdu