متحدہ عرب امارات اور جرمنی کی تاریخی شراکت داری اعتماد پر قائم ہے: اماراتی سفیر

برلن،11 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے.

جرمنی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی عبد اللہ الاحمد نے امارات نیوز ایجنسی، وام کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات ۔ جرمنی تعلقات کو "ممتاز" قرار دیا ہے.

علی عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دس سال سے زائد عرصے سے مشرق وسطی میں جرمنی کا سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہے کیونکہ عرب ممالک کے ساتھ جرمنی کی مجموعی تجارت کا 30 فیصد متحدہ عرب امارات کے ذریعے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوںملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخی شراکت داری مضبوط اعتماد پر قائم ہے.

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی کے خطے کے ملکوں سے تعلقات سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی.

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے معاملات خاص طور پر سیکورٹی اور پناہ گزینوں سے معاملات جرمنی، یورپی ممالک اور پوری دنیا کے لئے اہم ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ فریقین کے ساتھ مل کر ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ عرب دنیا کے مسائل نہ صرف عربوں بلکہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767281

WAM/Urdu