محمد بن زاید اور جرمن صدر کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • محمد بن زايد يبحث مع الرئيس الألماني تعزيز التعاون الثنائي بين البلدين

برلن،11 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور جرمن صدر فرینک والٹر سٹینمر نے دو طرفہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے.

دونوں رہنماوں کے درمیان برلن کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر برلن میں ہیں۔ شیخ محمد نے جرمنی کے عوام کی ترقی اور استحکام کیلئے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں.

شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی اپنے اپنے خطوں میں امن اور استحکام کے مراکز ہیں اور دنیا کے تمام لوگوں کے درمیان رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے محرک اور شراکت دار ہیں.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشتگردی اور اس کی حمایت کرنے والی قوتوں کیخلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے تعلقات باہمی مفاد اور احترام پر مبنی ہیں.

شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور پر معیشت، ٹیکنالوجی، جدت اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

ابو ظبی کے ولی عہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان تعلقات سیاسی،اقتصادی اور تکنیکی شعبوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں.

جرمن صدر نے شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکے دورے سے دونوںملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گا.

ترجمہ:ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767276

WAM/Urdu