دبئی کی’ ڈی آئی ایچ اے ڈی‘ کی پولینڈ میں وارسا ہیومینٹیرینز ایکسپو میں شرکت


دبئی، 12جون، 2019(وام) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرینز ایڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ ایگزی بیشن،ڈی آئی ایچ اے ڈی، وارسا کے علاقے نیدرزائن میں جاری وارسا ہیومینٹیرینز ایکسپو دوہزار انیس میں حصہ لے رہی ہے۔ پولینڈ کے صدرآندرزے دودا کی زیر سرپرستی اس تین روزہ اجتماع میں معروف پالیسی ساز، حکومتی و نجی شعبے کے ماہرین، پولینڈ اور دیگر ممالک کی این جی اوز اور دیگر خیراتی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں.

 

افتتاحی تقریب میں پولینڈ کے اعلی سطح کے وفود کے علاوہ ڈی آئی ایچ اے ڈی کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر عبدالسلام المدنی،سفیر گیرہارڈ پٹمین۔کریمر، ڈی آئی ایچ اے ڈی انٹرنیشنل سائنٹیفک ایڈوئزری بورڈ کے ڈائریکٹر اور متعدد اعلی حکام نے شرکت کی.

 

ایکسپو میں"فیوچر آف انوویشن ایڈ" کے عنوان سے اعلی سطح کے پینل سے اپنے کلیدی خطاب کے حوالے سے ڈاکٹر المدنی نے کہا کہ عرب امارات دنیا میں امدادی سرگرمیوں کے ایک دارالحکومت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ جب بھی کسی ملک کو مدد کی ضرورت پڑی ہے عرب امارات نے بغیر کسی لالچ اور پوشیدہ ایجنڈے کے مدد فراہم کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں تیس سے زائد امدادی اور خیراتی ادارے کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں انٹرنیشنل این جی اوز اور اقوام متحدہ کی ایجنسیاں کام کرہی ہیں،ہمارا کام ان کی کوششوں کو مربوط بنانا ہے.

 

ڈونرز کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مدنی نے کہا کہ" ڈی آئی ایچ اے ڈی میں ہم سمجھتے ہیں کہ ڈونرز انتہائی ناگزیر صورتحال میں فنڈزکی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا تعاون اعتماد کی بنیاد پر ہے اور ڈونرز اور امدادی تنظیم کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہونا لازمی ہے"

وسطی و مشرقی یورپ میں یہ ایکسپو اپنی نوعیت کاپہلا ایونٹ ہے اور انسانی ہمدردی اور ترقیاتی امداد کے حوالے سے یورپ کا سب سے بڑا تجارتی میلہ ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302767370

WAM/Urdu