محمد بن زاید سے جرمن وزیر اقتصادی امور کی ملاقات


برلن ، 12 جون ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان سے یہاں بدھ کو جرمن وزیر اقتصادی امور پیٹر التمایر نے ملاقات کی – ملاقات کے دوران شیخ محمد اور التمایر نے باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں تمام شعبوں میں فروغ دینے پر بھی بات چیت کی – جرمن وزیر نے دونوں ممالک میں تعاون کے موجود امکانات اور مواقع کو بھی اس موقع پر نمایاں کیا – ملاقات کے دوران وزیر مملکت اور نمائیندہ خصوصی برائے جرمنی ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر اور ولی عہد کورٹ کے انڈرسیکریٹری محمد مبارک المزروعی بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302767497

WAM/Urdu