عرب امارات کی سوئٹزرلینڈ میں آئی ٹی یوکے کونسل اجلاس میں شرکت


جینیوا، 12جون، 2019 (وام) ۔۔ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی،ٹی آر اے، کے ڈائریکٹر جنرل حمد عبیدالمنصوری کی قیادت میں عرب امارات کے وفد نے جینیوا میں جاری انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین،آئی ٹی یو، کے کونسل اجلاس برائے دوہزار انیس میں شرکت کی۔اجلاس بیس جون کو اختتام پزیر ہوگا.

 

کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آراے کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ٹیلی کمیونیکیشن سیکشن ماجد المزمارنے دبئی میں آئی ٹی یو کی پلاینپیٹنٹریری کانفرنس کے لئے عرب امارات کو شرف میزبانی بخشنے پر آئی ٹی یو کا شکریہ ادا کیا.

 

انہوں نے کہا کہ"یہ ایک شاندار تجربہ تھا جس کے دوران اہم نے ایک منسلک دنیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خاندان کی طرح کام کیا اور یقین دلایا کہ ڈائیلاگ، کھلا پن اور بین الاقوامی تعاون ہی خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے.

 

اجلاس کے دوران وفود نے پلاینپیٹنٹریری کانفرنس کے آئندہ کے اجلاسز کے طریقہ کار سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ان میں اکثر اجلاسز میں اتفاق رائے پر پہنچنے کے لئے غیر رسمی علاقائی ملاقاتوں میں مربوط کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا،آئی ٹی یو سیکٹر میں اہم کانفرنسز کی تیاری کے لئے بہترین طریقہ کار کواختیار کرنا،شریک وفود کی تربیت اور انہیں اہم موضوعات ،قوانین اور کانفرنسز کی پالیسیوں سے متعلق ضروری معلومات کی فراہمی کی تجاویز شامل تھیں.

 

عرب امارات کے وفدکا یقین ہے کہ ایسے اقدامات کے کانفرنس کے دورانیہ کے انتظامات کے لئے مثبت اثرات ہوں گے.

 

آئی ٹی یو کونسل ،آئی ٹی یو کے آئین کی شقوں،آئی ٹی یو کنونشن اور انتظامی قواعد،اور پلاینپیٹنٹریری کانفرنسز کے فیصلوں،دوسری کانفرنسز اور یونین کے اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمدمیں مدد کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302767364

WAM/Urdu