او ایف آئی ڈی نے ترقی پزیر ممالک کے لئے اٹھاون کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی


ویانا، 13جون، 2019 (وام) ۔۔اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی،او ایف آئی ڈی، نے دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کے لئے اٹھاون کروڑ ڈالرسے زائد کی نئی فنڈنگ کی منظوری دی ہے.

 

ویانا میں تنظیم کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے او ایف آئی ڈی کے گورننگ بورڈ کے ایک سو سڑسٹھویں اجلاس میں فنڈنگ کی منظوری دی گئی.

 

پبلک سیکٹر میں اڑتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر مالیت کے قرضہ سے مندرجہ ذیل منصوبوں کو مدد ملے گی: کیوبا میں ڈھائی کروڑ ڈالر سے ویسٹ ہوانا سینی ٹیشن اینڈپلووائل ڈرینیج سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صحت عامہ اورحالات زندگی میں بہتری سے تہتر ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا.

 

ساڑھے نو کروڑ ڈالر سے مصر میں مائیکرو،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکی ترقی،ایم ایس ایم ای،تھری سے تقریباًروزگارکے تینتیس ہزار مواقع پیدا ہوں گے.

 

دوکروڑ ڈالر کی لاگت سے گھانامیں ایسٹرن کوریڈور ترقیاتی پروگرام(فیز ون) کے تحت چالیس کلومیٹر روڈ کی تعمیر اور چوبیس کلومیٹرروڈ کی مرمت سے ملکی اور علاقائی تجارت میں بہتری کے ساتھ دولاکھ تیس ہزار افراد کو معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے.

 

شمالی لائبیریا میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی لاگت سے قونیہ وائنجاما روڈ کی اپ گریڈنگ سے زرعی مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن میں بہتری کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ اور تقریباً تینتالیس ہزار لوگوں کی آمدنی بڑھے گی.

 

تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے قرض سے موزمبیق میں تیمانے ٹرانسمیشن منصوبے کے تحت تیمانے سے دارالحکومت ماپوتو تک پانچ سو تریسٹھ کلومیٹر طویل ٹرانمیشن سسٹم بچھایا جائے گا اور جنوبی موزمبیق میں سب سٹیشنز کی تعمیر اور انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا.

 

عمان میں تیرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے الشرقیہ ایکسپریس وے ٹنلز سے شمالی اور جنوبی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے دو ایکسپریس وے ٹنلز تعمیر کی جائیں گی جس سے تجارت میں اضافہ اور لگ بھگ دس لاکھ لوگوں کو نقل وحمل کی موثر سہولت دستیاب ہوگی.

 

دوکروڑ ڈالر سے روانڈا پائیدار فراہمی آب ونکاسی پروگرام فیز ٹو میں چودہ اضلاع کو پانی کی فراہمی کےلئے آٹھ سسٹم تعمیر کئے جائیں گے۔جس سے پانی تک رسائی کی شرح تیس سے سوفیصد تک پہنچنے کی امید ہے اس منصوبے سے تقریباً چون لاکھ آبادی کا معیار زندگی بہتر ہوگا.

 

یہ قرض،ایک کروڑ ڈالر سے سینی گال میں زرعی ترقی اور دیہی سطح پر کاروباری پروگرام کے فیز ٹو کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گا جس سے چار لاکھ سینتیس ہزار چھوٹے پیداوار کنندگان کو اپنی پیداوار میں اضافے میں مدد کے ساتھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے.

 

دوکروڑ ڈالر کی لاگت سے سیرالیون کے تعلیمی شعبہ کے لئے چار پبلک سیکنڈری سکولز،ٹیچر ٹریننگ کالج اور پولی ٹیکنیک کی تعمیر اور بحالی کی جائے گی.

 

اس کے علاوہ ساٹھ لاکھ ڈالر(ضمنی قرضہ) سورینام میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے فراہم کیا جائے گا جس سے دارالحکومت پاراماربو میں اسپتال سے متعلق فنڈنگ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ملک بھر میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گے جس سے تقریباً تین لاکھ افراد کو سالانہ فائدہ ہوگا.

 

او ایف آئی ڈی نے پرائیویٹ سیکٹر کے تحت پندرہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دی جس میں سے سات کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے آئیوری کوسٹ میں توانائی کے شعبہ کو مستحکم کیا جائے گا جبکہ پانچ کروڑ ڈالر سے قازقستان میں روڈ ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جائے گا.

 

ڈھائی کروڑ ڈالر سے ترقی پزیر ممالک( ابتدائی طور پر افریقہ) میں زرعی گروپس کے سرمایہ کاری پروگرامز کی مدد کی جائے گی جبکہ ایک کروڑ ڈالر سے ترکمانستان میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کی مدد کی جائے گی.

 

او ایف آئی ڈی کی ٹریڈ فنانس سہولت کے تحت آرمینیا میں عالمی تجارت کی مدد کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر اور کوسٹاریکا میں عالمی تجارت کے مواقع کو بہتر بنانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302767548

WAM/Urdu