ADNECکا غیر ملکی کمپنیوں کی نمائشوں پر VATکی چھوٹ کا اعلان


ابوظبی،13 جون، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی قومی نمائش کمپنی، ADNECنے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی کمپنیوں اور تنظیموں کے لئے ملک بھر میں شو کرنے اور کانفرنسوں کے انعقاد پر فیڈرل ٹیکس اتھارٹی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس، VATکی چھوٹ کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جون 2019 ہوگا

اعلان میں کہا گیا ہے کہ VAT سے چھوٹ کا اطلاق سات دن سے زائد تک جاری رہنے والی نمائشوں اور کانفرنسوں پر نہیں ہوگا۔ اسکے علاوہ ان اداروں اور کمپنیوں کی تقاریب پر بھی اس چھوٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں مستقل بنیادوں کاروبار کررہے ہیں یا یہاں کے VAT قانون کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہیں.

ADNEC کے گروپ سی ای او حمید مطر الدہری نے کہا کہ VATکی چھوٹ سے مسابقت کی فضا بہترہوگی جس سے متحدہ کے امارات میں سیاحت کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں نئے اور عالمی شہرت یافتہ ایونٹس کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور ابو ظبی کی معیشت میں براہ راست کردار کی حکمت عملی کیلئے معاون ہے.

حمید مطر الدہری نے کہا کہ کاروباری سیاحت کے شعبے کا کردار پلان ابوظبی اور ابو ظبی اقتصادی ویژن 2030 کے تحت غیر تیل کی جی ڈی پی کی ترقی کو تیز کرنے میں اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ADNECنے 2005 سے اب تک 3,390 تقاریب کے انعقاد کے ذریعے تقریبا 17.5 ملین افراد کی میزبانی کرکے معیشت میں 32 ارب درہم کا حصہ ڈالا ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767635

WAM/Urdu