عرب امارات اور بلجیئم کے وزراء خزانہ کا دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال


لکسمبرگ ، 15 جون ، 2019 (وام) ۔۔ عالمی مالیاتی اور اقتصادی تعاون کیلئے عرب امارات کے ویژن 2021 کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر مملکت برائے خزانہ امور عبید بن حمید الطایر نے بلجیئم کے وزیر خزانہ الیگزینڈ ڈی کرو سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر بلجیئم کے وزیر نے عرب امارات سے سٹریٹجک شراکت داری اور اسکی اہمیت کو بھرپور سراہا – الطایر نے اس موقع پر عرب امارات میں سرمایہ کاری کے موقع پر روشنی ڈالی جبکہ عرب امارات اور یورپی ممالک میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات اور بلجیئم کے درمیان اہم تاریخی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات ہیں جوکہ سٹریٹجک شراکت داری میں بدل چکے ہیں اور انہیں مضبوط اقتصادی نوعیت میں ڈھالنے کیلئے دونوں ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے – ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں مالیاتی باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی حجم کو توسیع دینے کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ دونوں ممالک میں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پیشرفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرمایہ کاری کے موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور موجود تعلقات میں فروغ کیلئے نجی شعبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302767860

WAM/Urdu