بلغاریہ میں عرب امارات کے سفارتخانے کا قیام دو طرفہ تعاون کو بھرپور فروغ دے گا : بلغارین وزیرخارجہ کا وام کو پیغام


صوفیا ، 15 جون ، 2019 (وام) ۔۔ بلغاریہ کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے قیام کو بھرپور سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری شعبوں کے تعلقات میں مزید فروغ پائیں گے۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں نیوز ایجنسیز کی چھٹی عالمی کانگریس کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی وام کے نام اپنے پیغام میں بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایکاترینا زاہریوا نے کہاکہ دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط اور مثالی نوعیت کے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ مزید استحکام بھی آیا ہے – چونکہ اب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں مکمل سفارتخانے قائم کردیئے ہیں تو اس سے باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کے حالیہ دورہ بلغاریہ سے بہت مسرور ہیں اور باہمی تعلقات میں فروغ سے سیاحت ، سرمایہ کاری ، تجارت اور عوامی تعلقات کو بلندیوں کی نئی جہت ملے گی۔

بلغارین وزیر خارجہ نے عرب امارات کے ساتھ تعاون کو مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی شعبوں میں فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

ترجمہ ۔ تنویر ملک 

http://wam.ae/en/details/1395302767879

WAM/Urdu