بلغاریہ کے وزیر اعظم کی شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات


صوفیہ، 15جون، 2019(وام) ۔۔ بلغاریہ کے وزیر اعظم، بوائکوبوریسوف نے وزیر برائے خارجہ اموروبین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ بلغاریہ کے سرکاری دورہ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں بوریسوف اور شیخ عبداللہ نے عرب امارات اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے تازہ ترین علاقاتی صورتحال اور باہمی مفاد کے کئی ایک علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، نائب صدر ،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم،ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے بلغاریہ کے صدر کو خیر سگالی اور بلغاریہ کی خوشحالی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر بلغاریہ کے وزیر اعظم نے بھی صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ، عزت مآب شیخ محمد بن راشد اور عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

شیخ عبداللہ نے کہا کہ عرب امارات دو نوں ممالک کے دوست عوام کے بہترین مفاد میں بلغاریہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

بلغاریہ کے وزیر اعظم نے شیخ عبداللہ کے دورہ کا خیر مقدم اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔بلغاریہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدالوہاب ناصر حسن النجار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

 

http://wam.ae/en/details/1395302767867

WAM/Urdu