عبداللہ بن زاید نے بلغاریہ میں عرب امارات سفارتخانہ کا افتتاح کردیا

  • عبدالله بن زايد يفتتح مقر سفارة الدولة في بلغاريا
  • عبدالله بن زايد يفتتح مقر سفارة الدولة في بلغاريا

صوفیا ، 15 جون ، 2019 (وام) ۔۔ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے بلغاریہ کے سرکاری دورے میں وہاں عرب امارات کے نئے سفارتخانے کا افتتاح کیا .

 

افتتاحی تقریب کے موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ اس سفارتخانے کا قیام عرب امارات کی طرف سے بلغاریہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور خواہشات کا مظہر ہے ۔ اس موقع پر بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایکاترینا زاہریوا بھی موجود تھیں – بلغارین وزیر خارجہ نے عرب امارات کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ دوطرفہ تعاون مزید کئی شعبوں میں آگے بڑھے گا – تقریب کے موقع پر بلغاریہ میں عرب امارات کے سفیر ناصر حسن النجار ، کئی عرب ممالک اور دیگر ممالک کے سفراء بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302767878

WAM/Urdu