متحدہ عرب امارات کی سی آئی سی اے اجلاس میں شرکت

  • الإمارات تشارك في القمة الخامسة لمؤتمر التفاعل وإجراءات بناء الثقة في آسيا

دوشنبے،15 جون، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سیاسی معاملات خلیفہ شاہین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں امن و استحکام کا محور رہا ہے.

دوشنبے میں ایشیا میں انضمام اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس، سی آئی سی اے کے پانچویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے اور تنازعات کے متاثرین کو مدد فراہم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں نے دنیا بھر امدادی کاموں کیلئے تعاون فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا ہے.

انہوں نے رواداری، قبولیت اور خواتین کو بااختیاربنانے اور تشدد اور نسل پرستی کے نظریات کو رد کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

خلیفہ شاہین نے کہا کہ نسل پرستی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی حمایت اور دنیا میں امن اور استحکام کیلئے کردار متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی کے بنیادی نکتے ہیں جسکی بنیاد مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے رکھی تھی.

انھوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تنظیم کے ممبر ملکوں کے درمیان بات چیت اور رابطوں کی ضرورت پر زور دیا.

سی آئی سی اے 27 ممالک پر مشتمل تنظیم ہے اور یہ ایشیا کی 90 فی صد آبادی کا احاطہ کرتی ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767971

WAM/Urdu