متحدہ عرب امارات  میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ


ابوظبی،15 جون، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات گزشتہ سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لحاظ سے دنیا بھر میں 27 ویں نمبر پر آگیا ہے.

تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پوزیشن 2017کے مقابلے میں تین درجے بہتر ہوئی ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 2018 کے دوران 10.4 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اس طرح متحدہ عرب امارات عرب دنیا کی 36 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرکے خطے میں سرفہرست رہا۔ متحدہ عرب امارات 33.4 فی صد ایف ڈی آئی کے ساتھ مغربی ایشیا میں دوسرے نمبر پر رہا.

وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری نے کہا کہ یہ نتائج متحدہ عرب امارات کے کاروباردوست ماحول پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے.

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پوزیشن میں بہتری ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب عالمی سطح پر گزشتہ سال ایف ڈی آئی 13 فیصد کمی کے ساتھ 1.5 ٹریلین ڈالر سے کم ہوکر 1.3 ٹریلین ہوگئی ہے.

رپورٹ کے مطابق 2018 میں متحدہ عرب امارات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2017کے 10.354 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2018میں 10.385 ارب ڈالر ہوگئی ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302767967

WAM/Urdu