ہمارے فعال نقطہ نظرنے افواہوں کاپول کھولنے اورجھوٹ کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کی ہے،وام ایگزیکٹو ڈائریکٹر

  • "وام " تشارك في جلسة بعنوان " الأخبار المزيفة " بالمؤتمر الدولي لوكالات الأنباء في صوفيا
  • "وام " تشارك في جلسة بعنوان " الأخبار المزيفة " بالمؤتمر الدولي لوكالات الأنباء في صوفيا

صوفیہ، 15جون، 2019 (وام) ۔۔ امارات خبرا یجنسی، وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمد جلال الریسی نے کہاہےکہ متحدہ عرب امارات کا قومی میڈیا متحدہ عرب امارات اور خطے کے حوالے سے تمام معاملات میں ایک فعال نقطہ نظر، فوری ردعمل، اور عام احساس کی حمایت کرتا ہے.

الریسی نے ان خیالات کا اظہار بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں خبر ایجنسیوں کی چھٹی عالمی کانگریس کے ’ فیک نیوز‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات کی میڈیا حکمت عملی فوری ردعمل، اعتماد، شفافیت، وضاحت، اور حقائق کو یقینی بنانے پر مبنی ہے."

وام کی جانب سے جھوٹی خبروں اور افواہوں کے پول کو کھولنے کے لئے،الریسی نے وام ایڈیٹر ایپ کے اجرا کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایپ قابل اعتماد اور فوری مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم ٹول ہے.

’’وام ایڈیٹر نے خبرایجنسیوں میں کام کرنے والے افراد کی اپنی سمارٹ ڈیوائسز اورٹیبلٹ سے خبروں تک براہ راست رسائی کوآسان بنایا ہے‘‘.

’’اس طریقے سے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کے لئے بھی ایک مختصر وقت میں خبروں کو رپورٹ کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔اس ایپلی کیشن سے دنیا بھرکے کسی بھی مقام سے خبروں تک رسائی کے ساتھ فیلڈ میں کام کے دوران خبریں لکھنے کی بھی سہولت میسر آئی ہے‘‘.

قابل بھروسہ مواد کے لئے سخت محنت اوراچھی میڈیا پریکٹس کی ضرورت ہے جس کا اجتماعی فائدہ نکلتا ہے یہ لوگوں کو افواہوں اور جھوٹی خبروں سے بچاتاہے انہوں نے میڈیا کے اداروں کے درمیان تعاون اور دنیا بھر کے سامعین کے لئے قابل بھروسہ مواد کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے سرکاری خبر ایجنسی کی خدمات کی تیرہ زبانوں میں توسیع کا حوالے دیتے کہا کہ ’’وام سامعین تک براہ راست رسائی اور ان کے ساتھ براہ راست تعلق کے قیام کی اہمیت سے آگاہ ہے۔عرب امارات میں دو سو سے زائد قومیتوں کے لوگ قیام پزیر ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان تمام سے فوری اورموثر طریقے سے مخاطب ہواجائے‘‘.

’’وام کی خدمات کی توسیع ایک بڑا اضافہ ہے اس سے دنیا بھر کے مختلف لوگوں سے مواصلات کے نئے ذرائع پیدا ہوئے ہیں۔یہ اقدام دنیا کے دیگرممالک کی مدد اوران سے دوستی کے قیام کے لئے عرب امارات کے عزم کا اظہار ہے‘‘ ’’اپنے شراکت داروں بشمول تنظیموں،کمپنیوں اور خبر ایجنسیوں سے ایک وقف شدہ پورٹل کے ذریعے تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے وام نے ایک وسیع نیٹ ورک قائم کررکھا ہے ،اس سے انہیں ہمارے مواد تک آسان رسائی دستیاب ہے اور ہمیں ان کی ہمارے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی درخواستوں کا جواب دینے میں آسانی ہےِ‘‘ انہوں نے کہا کہ "ہمارے فعال نقطہ نظر نے ہمارے ملک کے خلاف افواہوں کی لہروں کا پول کھولنے اوران میں کمی میں مدد کی ہے."

بلغاریہ کے صدر رومن رادیف نے جمعرات کو صوفیہ میں ’خبروں کا مستقبل‘ کے عنوان سے خبر ایجنسیوں کی چھٹی عالمی کا افتتاح کیا تھا.

الریسی نے اس دوروزہ کانگریس میں ایک سو تیس ممالک کی بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے دیگر ڈائریکٹرز کے ساتھ شرکت کی ۔وام/ حاتم محمد

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302767883

WAM/Urdu