ای آئی اے نے "دو" کے 2ء10 فیصد حصص حاصل کرلئے


دبئی ، 16 جون ، 2019 (وام) ۔۔ امارات سرمایہ کاری کمپنی ای آئی اے نے دبئی میں قاےم امارات کی مربوط مواصلاتی کمپنی " دو " میں اپنے حصص کو توسیع دیدی ہے – حصص منتقلی کی اس خصوصی ڈیل کے ذریعے دو کمپنی میں میمورا ڈائیورسیفائڈ گلوبل ہولڈنگز پی جے ایس سی اور جنرل انوسٹمنٹس ایف زیڈ ای کے 46 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار حصص کو حاصل کیا گیا ہے ۔ حصص کی یہ مقدار کیپیٹل مارکیٹ میں موجود دو کمپنی کے کل حصص کا 2ء10 فیصد ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302768075

WAM/Urdu