لیبر کی نقل وحرکت کے لئے عرب امارات اور روانڈا کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط


کیگالی، 2جولائی، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور روانڈا نے عرب امارات میں نجی شعبے کی فرموں کی ذریعے روانڈا کی افرادی قوت کی بھرتی کو باقاعدہ بنانے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں.

 

مفاہمت کی یاداشت پر دستخط عرب امارات کے وزیربرائے انسانی وسائل و اماراتائزیشن ناصر بن ثانی الھاملی اورروانڈا کی وزیر برائے پبلک سروس اور محنت روانینڈو کیرنگاوافانفن نے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں مزاکرات کے دوران کئے.

 

مزاکرات کے دوران طرفین نے دونوں ممالک کے درمیان لیبر تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا.

 

اپنے بیان میں الھاملی نے کہا کہ ایم اویو کا مقصد روانڈ کی افرادی قوت کو بھرتی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ایم او عرب امارات کی لیبر مارکیٹ میں ثقافتی تنوع کو یقینی بنانے کی جانب وزارت کے سٹریٹیجک منصوبے کا حصہ ہے.

 

دونوں ممالک نے عرب امارات کے نجی شعبہ میں بھرتی اور ملازمتوں کے ایک نظام پر بھی اتفاق کیا جو اس عمل میں شفافیت اور دونوں ممالک کے متعلہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا.

 

روانڈا کے ورکزر کے لئے روانگی سے پہلے اور عرب امارات میں آمد کے بعد ملازمت کے عارضی معاہدے سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے پروگراموں اورسرگرمیوں کے مشترکہ انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ایم اویو کے تحت اماراتی آجر اور روانڈ کے ورکروں کے درمیان تنازع کی صورت میں وزارت کے متعلقہ دفتر میں شکایت کا لازمی اندراج کرایا جائے گا.

 

وزارت انسانی وسائل واماراتائزیشن اور روانڈ کی وزارت پبلک سروس و محنت کی مشترکہ کمیٹی ایم او یو پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302771635

WAM/Urdu