کھیلوں کیلئے دبئی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور نمائش اکتوبر میں منعقد ہوگی


دبئی ، 2 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ قیادت کے نظریات کی روشنی میں کھیلوں کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے فروغ کی خاطر دبئی سپورٹس انٹیلیجنس کانفرنس اور نمائش 14 اور 15 اکتوبر 2019ء کو منعقد کی جائے گی – دبئی سپورٹس کونسل کے بورڈ نے اس کانفرنس اور نمائش کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم ایونٹ میں دنیا کے ممتاز مقررین اور نامور کمپنیاں شریک ہونگے ۔

عرب امارات اور خطے میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ایونٹ کے بارے میں منظوری کے تمام اقدامات کئے جاچکے ہیں – کانفرنس سے متعلق امور کی منظور ڈی ایس سی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جس کا انعقاد ادارے کے ڈپٹی چیئرمین مطر الطیار کی زیر صدارت ہوا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ عرب امارات دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کھیلوں میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا شروع کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا میں عرب امارات کو جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے ملک کی حیثیت سے شناخت ملے گی اور کھیلوں میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے والا اہم عالمی مرکز بھی بنے گا –

بورڈ نے پہلی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو معاوضے کی تجاویز پربھی غور کیا جو کہ دبئی کلبز کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں ۔ اس بارے میں حتمی تجاویز کو کلبز کے پاس بھجوادیا گیا تاکہ وہ اس پر اپنی رائے دے سکیں ۔ معاوضے کے نئے اقدامات پر کھیلوں کے رواں سیزن میں عملدرآمد ہوگا ۔ بورڈ نے کھیلوں کے منتظمین ، شائقین ، کھلاڑیوں کو سہولیات بہم پنچانے کیلئے متعدد دیگر اقدامات پر بھی غور کیا –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302771651

WAM/Urdu