ماحولیاتی اقدامات کیلئے دبئی چیمبر کا عالمی اتحاد سے الحاق


دبئی ، 2 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عالمی ماحولیاتی اقدامات کیلئے اجتماعی کوششوں کے بانی پلیٹ فارم " چیمبرز کلائمیٹ کوالیشن" میں اشتراک کیلئے دنیا بھر کے 450 سے زائد چیمبرز آف کامرس کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا ہے – ریو ڈی جنیرو میں گیارہویں ورلڈ چیمبرز کانگریس کے موقع پر اس عالمی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس میں دنیا کے چھ براعظموں کے ممالک جن میں امریکا ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ اور نائجریا بھی شامل ہیں کی طرف سے متحدہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے –

دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او اور ورلڈ چیمبرز فیڈریشن کے چیئرمین حمد بوعمیم ، آئی سی سی یو اے ای کے سیکریٹری جنرل اور دبئی چیمبر کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے نائب صدر حسن الھاشمی سمیت دبئی چیمبر کے دیگر عہدیداروں نے اس عالمی یقین دہانی پر دستخط کئے –

دستخط کرنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور تعاون اور کردار ادا کریں گے تاکہ 2050ء تک آلودگی پر قابو پانے کی منزل حاصل کی جاسکے ۔ اس اقدام کو مقصد دنیا کو بنی نوع انسان کی بقاء کیلئے سازگار بنانا ہے – بوعمیم نے اس موقع پر کہاکہ چیمبرز کا یہ اتحاد عالمی موحولیات سے متعلق پیرس معاہدے کے تناظر میں اہم پیشرفت ہے ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں چیمبرز اہم کردار کے حامل ہیں ، دبئی چیمبر کو اس اہم ترین پیشرفت میں بانی رکن کی حیثیت حاصل ہونے پر فخر ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://www.wam.ae/en/details/1395302771618

WAM/Urdu