ابوظبی فنڈفار ڈیولپمنٹ  کے تعاون سے البانیہ میں 240 ملین درہم کے منصوبوں کا آغاز


ترانہ، 3 جولائی، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی فنڈفار ڈیولپمنٹ ، ADFD نے البانیہ میں 240 ملین درہم (65 ملین ڈالر) کی لاگت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے.

ADFD میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عادل الحسنی کی قیادت میں فنڈ کے ایک وفد نے دارالحکومت ترانہ میں شمالی بولیوارڈ اور ترانہ دریا کی بحالی کے منصوبوں کے حتمی مرحلے کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا.

سیاحت اور تجارتی شعبوں کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے ان منصوبوں سے البانیہ کے دارالحکومت میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریبا 885 ہیکٹر پر پھیلے ہوئے علاقے میں 2.4 کلومیٹر طویل بلیوارڈ کی تعمیر بھی شامل ہے جس کی چوڑائی 40 سے 70 میٹر ہے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ADFD کے ڈائریکٹر محمد سیف السویدی نے کہا کہ فنڈ کی ان اہم اسٹریٹجک منصوبوں میں شرکت متحدہ عرب امارات اور البانیہ کے درمیان موجود بہترین دو طرفہ تعلقات کا اظہار اور دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے.

انھوں نے کہا کہ ADFD نے البانوی معیشت کو مضبوط بنانے اور ترانہ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے 65 ملین ڈالر کا رعایتی قرض مختص کیا ہے۔ السویدی نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ انکے تعاون سے ترانہ میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملا اور مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور اس کے رہائشیوں کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملی ہے.

ترانہ کے میئر نے کہا کہ ADFD کی عالمی ترقی کی کوششوں اور کامیابیوں سے ترقی پذیر ملکوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے وہاں کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور البانیہ میں کلیدی ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنے پر ADFD کی اسٹریٹجک شراکت داری پر شکریہ ادا کیا.

ابوظبی فنڈفار ڈیولپمنٹ ، ADFD نے 2013 میں ترانہ دریا کی بحالی کے منصوبے کے لئے 103 ملین درہم کا رعایتی قرض مختص کیا۔ اسی سال فنڈ نے ترانہ شمالی بولیوارڈ منصوبے کیلئے 137 ملین درہم کا رعایتی قرض دیا۔ 2011 کے بعد سے ADFD البانیہ حکومت کو تین اہم اقتصادی منصوبوں کیلئے 424 ملین درہم کی گرانٹس دے چکا ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302772022

WAM/Urdu