آئی سی اے نے سیاحوں کے لئے فری سم کارڈ کی فراہمی شروع کردی


ابوظہبی، 5جولائی، 2019 (وام) ۔۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، آئی سی اے نے متحدہ عرب امارات آمد پرٍ تمام سیاحوں کو فری سم کارڈ فراہم کرنے کا منصوبہ "سم 24" شروع کیا ہے۔ ٹیلی کام ناو سے معاہدے پر دستخطوں کے بعد آئی سی اے نے بتایاکہ" ان فری سمز میں فری منٹس اور ڈیٹا دیا گیا ہے جس سے سیاح عرب امارات میں آمد کے بعد اپنے خاندانوں سے رابطہ کرسکیں گے۔"

آئی سی اے کے سپورٹ سروسز شعبہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل خمیس محمد الکعبی اورٹیلی کام ناو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر شاربل لٹینے نے معاہدے پر دستخط کئے.

 

آئی سی اے میں غیر ملکیوں اور بندرگاہوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعید راکان الرشیدی نے اس حوالے سے کہا کہ" عرب امارات کی حکومت سیاحت کوفروغ دینے اور ملکی معیشت میں اس کے اہم کردار کو بڑھانے کی خواہاں ہے".

انہوں نے بتایا کہ فری سم کارڈ اٹھارہ سال سے بڑے سیاحوں کو ویزہ ٹائپ سے قطع نظر(سیاحتی یا وزٹ ویزہ، فرسٹ ٹائم ویزہ برائے رہائش یا ٹرانزٹ ویزہ اور ویزہ سے استثنی والے خلیج تعاون کونسل سے آنے والے تمام مسافروں) کو امیگریشن کاونٹر پر دیا جائے گا.

 

الرشیدی نے کہا کہ سم کارڈ کے موثر ہونے کاانحصار سیاح کے ملک میں موجودگی کی قانونی حیثیت پر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ویزہ میں توسیع کی صورت میں سم کارڈ کی بھی تجدید ہوجائے گی۔سم کارڈ سیاحوں کو فری تین منٹ بات چیت اور بیس ایم بی موبائل ڈیٹا فراہم کرےگا.

 

ترجمہ۔ تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302772411

WAM/Urdu