وی اے ٹی ریفنڈز کے لئے یومیہ کیش کی حد سات ہزار درہم مقرر


ابوظہبی، 7جولائی، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کے نائب حکمران اور وزیر خزانہ اور وفاقی ٹیکس اتھارٹی( ایف ٹی اے) کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم نے ٹیکس ریفنڈز برائے ٹورسٹس سکیم کے ذریعے درخواست دینے والے سیاحوں کے لئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(وی اے ٹی) کی مد میں یومیہ زیادہ سے زیادہ کیش ریفنڈز کے لئے سات ہزار درہم مقرر کرنے کے لئے دوہزار انیس کا ایف ٹی اے فیصلہ نمبر(1) جاری کیا ہے.

 

آج جاری ہونے والے ایک پریس بیان میں، ایف ٹی اے نے بتایا کہ نومبر دوہزار اٹھارہ سے موثر ٹورسٹس سکیم کے لئے ٹیکس ریفنڈز پراسیسنگ درخواستوں کے لئے اپنی کارکردگی، ہموار طریقہ کار،تیزرفتاری اوردرستگی کے ساتھ ہم آہنگ ہے.

 

ایف ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل خالد علی البستانی نے کہاکہ" کیش کی صورت میں ایک سیاح کی جانب سے ری کلیم کی جاسکنے والی زیادہ سے زیادہ رقم کے حوالے سے یہ نیا فیصلہ مالی ٹرانزیکشن میں کیش پر انحصار میں کمی اور ملک کے جدید ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ یہ نظام عرب امارات کے مالی ومعاشی شعبوں میں جاری مسلسل بہتری کے اہم اجزا میں شامل ہیں؛یہ مقامی اور بین الاقوامی دونوں اقسام کی مالی ٹرانزیکشنز میں اعتماد میں اضافے اور سیکیورٹی کے ساتھ پیسے اور مالی اثاثوں کے فلو میں سہولت بہم پہنچاتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ" وفاقی ٹیکس اتھارٹی عرب امارات کو ملکی قیادت کی ہدایات کے مطابق دوہزار اکیس تک دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لئے اپنی تمام سرگرمیوں اور خدمات میں اعلی ترین عالمی معیارات پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔"

البستانی نے مزید کہا کہ اتھارٹی عرب امارات حکومت کے سمارٹ گورنمنٹ اقدامات کے لئے تمام ضروری اقدام اٹھارہی ہے جن میں ای ادائیگیوں کے شعبہ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔اس مقصد کے لئے ایف ٹی اے نے کئی ایک سیلف سروس کیاسک قائم کئے ہیں جہاں سے سیاح اس سکیم کے تحت وی اے ٹی ری کلیم کرسکتے ہیں.

 

ایف ٹی اے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ جدید سروس نے سیاحوں کے عرب امارات میں قیام کے دوران خریداری پر ٹیکس ری فنڈ کے عمل کو آسان اور تیز رفتار بنادیا ہے۔یہ عمل آن لائن چند ایک سادہ اقدامات پر مشتمل ہے جس سے ری فنڈ کے اہل ٹیکس کا تعین کیا جاسکتا ہے۔سیاح سکیم کے تحت رجسٹرڈ ریٹیل آٹ لیٹس سے اپنی خریداری پر اٹیکس انوائسز اپنے پاسپورٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302772660

WAM/Urdu