MBRGI اور ہلال احمر امارات کامدرسہ پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط


دبئی، 8 جولائی، 2019 (وام) ۔۔ محمد بن راشد ال مکتوم گلوبل انیشیٹو، MBRGI نے ہلال احمر امارات کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مدرسہ ای لرننگ کا دائرہ کار عرب دنیا کے دوردراز کے دیہاتوں اور پناہ گزیں کیمپوں تک بڑھانا ہے.

 

اس پروگرام کے تحت ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی پہنچ نہیں ہے میں بارہویں جماعت تک کے طلباء کو جنرل سائنس، ریاضی، حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے مضامین میں عربی زبان میں 5,000 ویڈیوز مفت فراہم کرنا ہے.

 

معاہدے کے مطابق ہلال احمر امارات آف لائن ہائی ٹیک تعلیمی مواد کو دور دراز علاقوں میں رہنے والے طالب علموں تک پہنچانے اور اس عمل کی بعد ازاں نگرانی کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت دور دراز کے 1000 دیہات کے طلباء تک پہنچ کر انھیں یہ تعلیمی مواد مفت فراہم کرنا ہے.

 

اس پروگررام کے تحت ہلال احمر امارات دور دراز کے دیہات میں طلباء کو آف لائن حل فراہم کرے گا جن میں مدرسہ ٹیبلٹ، وائی فائی ہاٹ سپاٹ ڈیوائس، مدرسہ فلیش میموری ڈرائیو اور مدرسہ سمارٹ بیگ شامل ہیں.

 

MBRGI کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سعید العطر نے کہا کہ ای لرننگ پلیٹ فارم کا مقصد نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے اس وژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے جس کا مقصد عرب دنیا میں دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے غریب طلباء کو تعلیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی ہے.

 

ہلال احمر امارات کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارکیٹنگ اور عطیات حمودعبداللہ محمد الجنیبی نے کہا کہ ہلال احمر انسانی ہمددری اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے والے دیگر مقامی اداروں کے ساتھ مؤثر شراکت داری کے ذریعے غریب طلباء کی مدد کرنے کا خواہاں ہے.

 

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر ضرورت مند طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے معاہدے کے تحت فوری طور پر کام شروع کرے گا.

 

گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والے مدرسہ ای لرننگ پلیٹ فارم اب تک 1.7 ملین رجسٹرڈ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرچکا ہے جبکہ دنیا بھر میں تقریبا 32 ملین لوگ اسکو دیکھ چکے ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302772842

WAM/Urdu