متحدہ عرب امارات کے وفد کی روس میں گلوبل مینوفیکچرنگ  سربراہ اجلاس  میں شرکت


دبئی، 8 جولائی، 2019 (وام) ۔۔ گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سربراہ اجلاس کا دوسرا ایڈیشن روس کے شہر Yekateringurg میں شروع ہوگیا ہے۔ 11جولائی تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام اور صنعت کی ممتاز شخصیات پر مشتمل ایک اعلی سطح وفد شرکت کررہا ہے.

 

متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی اور صنعت سہیل بن محمد فراج فارس المظروئی گلوبل مینوفیکچررز اینڈ انڈسٹریلائزیشن کے شریک چیئرمین کے طور پر سربراہی اجلاس سےکلیدی خطاب کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم اور روس کے وزیر صنعت اور تجارت کے ہمراہ ایک اہم مباحثے میں بھی حصہ لیں گے.

 

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری ، صنعتی سازی کو تیز کرنے ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مسلسل اضافے اور عالمی معیشت میں تنوع کیلئے ابوظبی کی حکمت عملی، عالمی استحکام کو حاصل کرنے کے لئے کاربن میں کمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں خواتین کو کاروبار کے شعبے میں لاکر انھیں بااختیار بنانے کے موضوعات پر مباحثوں میں شرکت کریں گے.

 

دنیا بھر کی حکومتوں ، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے نمائندے تین دن تک 40 سے زائد مباحثوں میں مینوفیکچرنگ کے شعبے سے متعلق اہم موضوعات جن میں استحکام، گردشی معیشت، تحفظ خوراک، مستقبل کے شہر، سائبرسیکورٹی، 3D پرنٹنگ کا ارتقاء، کام کا مستقبل، صنعتی پالیسی اور پائیدار ترقی کا 2030 کا ایجنڈا شامل ہیں پر سیر حاصل گفتگو کریں گے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302772872

WAM/Urdu